منظور وسان کو نیا خواب نظر آگیا ، تعبیر انتہائی خوفناک بیان کردی

منظور وسان کو نیا خواب نظر آگیا ، تعبیر انتہائی خوفناک بیان کردی
منظور وسان کو نیا خواب نظر آگیا ، تعبیر انتہائی خوفناک بیان کردی

  

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نےدعویٰ کیا ہے  کہ عمران خان کی حکومت2020تک ختم ہوجائیگی، اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی تمام کوششیں نا کام ہوچکی ہیں۔

جیونیوز کے مطابق منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آرہی ہے ، عمران خان کی حکومت 2020تک ختم ہوجائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کئے جارہے ہیں، اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی تمام کوشش ناکام ہوچکی ہیں، حکومت نے دس ماہ میں آٹھ لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا اورایک سازش کے تحت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو بند کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -