مشیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت

مشیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت
مشیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے ۔

دنیانیوز کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلا س ہوا جس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل در آمدکاجائز ہ لیا گیا ۔ سیکرٹری خزانہ نے اب تک کی پیش رفت ، اہم چیلنجز اور حکومتی ترجیحات پر بریفنگ دی ، اجلاس میں قومی مقاصد کے حصول کیلئے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

مزید :

قومی -