ایف آئی اے نے 8چینی باشندوں کو گرفتا ر کر لیا ،وجہ جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

ایف آئی اے نے 8چینی باشندوں کو گرفتا ر کر لیا ،وجہ جان کر آپ کے بھی غصے کی ...
ایف آئی اے نے 8چینی باشندوں کو گرفتا ر کر لیا ،وجہ جان کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے نے آٹھ چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا جو پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دے کر جسم فروشی پر مجبور کرتے تھے ،گرفتار ہونے والوں میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل میو کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے تحت ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 چینی باشندوںاور 4 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں قیصر، کاشف نواز، اسماعیل یوسف اور زاہد مسیح شامل ہیں۔ گروہ کا سرغنہ پنجاب پولیس کے آفیسر کا بیٹا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم فرار ہوگیا تھا اور ملزم نے فرار کے بعد 13 مئی تک عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے اور لڑکیوں کے گھر والوں کو 50 ہزار روپے بھجواتے تھے، ملزمان لڑکیوں کو چین لے جا کر ان سے جسم فروشی کراتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایف آئی اے ٹیم نے ایک شادی میں خود بھی شرکت کی، شادی میں شرکت کرکے ٹیم نے ملزمان کے کوائف جمع کئے تھے۔