ملکی معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے،گورنر سٹیٹ بینک کی تبدیلی کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے:بلاول بھٹو زرداری

ملکی معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے،گورنر سٹیٹ بینک کی تبدیلی ...
ملکی معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے،گورنر سٹیٹ بینک کی تبدیلی کیخلاف بھرپور مہم چلائیں گے:بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سٹیٹ بینک کی تبدیلی کیخلاف بھرپور مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے،کیا ہمارا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ مصر میں بیٹھے آئی ایم ایف کے ملازم کو سٹیٹ بینک کا گورنر بنادیا جائے ؟ صرف پاکستان کو ہی نہیں آئی ایم ایف کو بھی پاکستان کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر سٹیٹ بینک کی اچانک تبدیلیاں سنگین مسئلہ ہے، حکومت میں قائدانہ صلاحیت نہیں، لگ رہا ہے کہ ہم معاشی خودمختاری پر سمجھوتا کررہے ہیں، اب آئی ایم ایف ہمارے وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر سٹیٹ بینک کو تعینات کرے گا؟ آئی ایم ایف اگر ملک چلائے گا تو وہ عوام نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لئے چلائے گا، اس طرح کا نظام نہیں چلے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو پرویز مشرف خزانہ خالی کر چکا تھا،اس کے بعد پیپلز پارٹی آئی ایم ایف کے پاس گئی تو ہم نے عوام کی لڑائی لڑی، 68لاکھ نوکریاں عوام کو فراہم کیں، آئی ایم ایف سے ڈیل کے باوجود پیپلزپارٹی نے پنشن میں اضافہ کیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا فلاحی پروگرام شروع کیا مگر تحریک انصاف کی حکومت آئی ایم ایف کی ہر بات کو مان رہی ہے جو کسی طور پر بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -