نامزد چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس دہندگان کوبڑی خوشخبری سنادی

نامزد چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس دہندگان کوبڑی خوشخبری سنادی
نامزد چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے ٹیکس دہندگان کوبڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامزد چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہمارے ٹیکس کے نظام پر لوگ بھروسہ نہیں کرتے ، ہم کو ایک ایسی فضاءبنانی ہے جولوگوں کا اعتماد بحال کرسکے، میرا بنیادی کردار یہ ہوگا کہ میں ٹیکس دہندگان اور ایف بی آر کے درمیان اعتماد قائم کرسکوں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے نامزد چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ مجھے وزیراعظم نے بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے ، یہ پاکستان کی بقاءکا معاملہ ہے ، میں کوشش کروں گا کہ وزیر اعظم کی توقعات پر پورا اتروں اور جو خرابیاں ہمارے ٹیکس کے نظام میں پیدا ہوچکی ہیں، ان کو دور کروں اور اس کے لئے اللہ کی مدد چاہئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہمارے ٹیکس کے نظام پر لوگ بھروسہ نہیں کرتے ، ہم کو ایک ایسی فضاءبنانی ہے جولوگوں کا اعتماد بحال کرسکے، میرا بنیادی کردار یہ ہوگا کہ میں ٹیکس دہندگان اور ایف بی آر کے درمیان اعتماد قائم کرسکوں، ایف بی آر میں اچھے برے لوگ ہونگے ، اچھوں کوموقع دیا جائیگا اور بروں کوسائیڈ لائن کیا جائیگا ۔اس وقت پورا ماحول جو اینٹی ٹیکس ہے اس کو ٹیکس کے حق میں لانا پڑے گا کہ ہر آدمی جو پاکستان میں کما رہاہے ، اس کوٹیکس دیناچاہئے ، اگر ہم نے پالیسی ٹھیک کرلی تو مسئلہ حل ہوجائیگا ۔

مزید :

قومی -