سابق وزیر خزانہ نے حکومت کی نئی معاشی ٹیم سے متعلق اہم حقائق بیان کردیئے

سابق وزیر خزانہ نے حکومت کی نئی معاشی ٹیم سے متعلق اہم حقائق بیان کردیئے
سابق وزیر خزانہ نے حکومت کی نئی معاشی ٹیم سے متعلق اہم حقائق بیان کردیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ اس وقت جو معاشی ٹیم لگائی گئی ہے ، یہ ایک اچھی ٹیم ہے ۔

جیونیوزکے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاہے کہ گورنر سٹیٹ بینک رضاباقر ایک شریف آدمی ہیں جبکہ نامزد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پاکستان میں ایک قابل احترام نام ہے اور ان کا ٹیکسیشن میں ایک تجربہ ہے ، اس وقت جو معاشی ٹیم لگائی گئی ہے ، یہ ایک اچھی ٹیم ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خسارے کا بہت بڑا ایشو ہے ، ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ اپنی شرائط پر جانا چاہئے ، ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا اور اس کے لئے صنعت کوترقی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زیادہ بوجھ صنعتکاروں پر ڈالا ہوا ہے ، اس کودیکھنا پڑے گا ، ہم کو اپنے ماحول کے تحت رہتے ہوئے ، اپناایک ہوم گراﺅنڈ پروگرام ترتیب دینا چاہئے ۔

مزید :

قومی -