نیا پاکستان پروگرام ملک میں گھروں کی کمی پر قابو پانے میں اہم کردار اداکرے گا: شبیر علی قریشی

نیا پاکستان پروگرام ملک میں گھروں کی کمی پر قابو پانے میں اہم کردار اداکرے ...
نیا پاکستان پروگرام ملک میں گھروں کی کمی پر قابو پانے میں اہم کردار اداکرے گا: شبیر علی قریشی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے ہاوسنگ محمد شبیر علی قریشی نے کہاہے کہ ’ نیا پاکستان پروگرام‘ ملک میں گھروں کی کمی پر قابو پانے میں اہم کردار اداکرے گا۔

 میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے شبیر علی قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے وعدوں کو پوراکرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘‘ کے تحت اسلام آباد میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیاگیا ہے، اسی طرح بلوچستان میں بھی اس سکیم کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ گھروں کی کمی سے سرکاری ملازمین کو مشکلات درپیشں ہیں لیکن اب موجودہ حکومت میں اس مسئلہ کو حل کرلیاجائے گا۔ وزیرمملکت محمد شبیر علی قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت جنوبی پنجاب پر بھی توجہ مرکوزکررہی ہے تاکہ ان پسماندہ علاقوں کو دیگر شہروں کے برابرلایاجاسکے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -