رانا ثناءاللہ نے پنجاب حکومت کے حوالے سے انتہائی تشویشناک دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلمل یگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ جوصورتحال نظر آرہی ہے نومبر دسمبر میں پنجاب حکومت کے پاس تنخواہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہونگے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام لیں لیکن آئی ایم ایف ملک کو ٹیک آور تو نہ کرے ،جوصورتحال نظر آرہی ہے نومبر دسمبر میں پنجاب حکومت کے پاس تنخواہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہونگے ، جعلی مینڈیٹ کی پیداوار تو اپنے حلقوں میں بھی نہیں جاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے سے متفق نہیں لیکن کسی عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج نہیں کررہے ،لوگ نوازشریف کی صحت اور علاج کی صورت حال سے متعلق تشویش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت نے کارکنوں کو نہیں بلایا، کارکنوں کامطالبہ تھا آنے کا اور پارٹی نے منع نہیں کیا،نوازشریف کو آج اتنی مہلت نہیں دی گئی کہ وہ اپنا علاج کرسکیں ،نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، ملک سے اندھیرے دور کئے۔