وائرس کے باعث فلم دی لیجنڈ مولاجٹ عید پر ریلیز نہیں ہوگی

وائرس کے باعث فلم دی لیجنڈ مولاجٹ عید پر ریلیز نہیں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کی فلم دی لیجنڈ مولا جٹ سینما گھروں کی ہی زینت بنے گی حالات ٹھیک ہونے تک اور سینما گھروں کی بحالی تک ہم اپنی فلم کی ریلیز کا انتظار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار معروف فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ہم اپنی فلم دی لیجنڈ مولا جٹ کو سینما گھروں کی بجائے نیٹ فلیکس یا کسی انٹرنیٹ ویب سائٹ پر ریلیز کرنے جارہے فلم کو اس عید الفطر پرریلیز کرنے کا ارادہ تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں اب حالات بدل چکے ہیں۔
دوسری جانب عید الفطر پر ہونے والی تمام پاکستانی فلموں کی نمائش کورونا کی وجہ سے روک دی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔ عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز ہونے والی فلموں میں ”ٹچ بٹن“،فلم”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“اور ''تیرے باجرے دی راکھی”شامل تھیں۔ ان فلموں کو اب ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کو سینما گھر بند ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے اور اگر حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔اس بارے میں پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ ان حالات میں فلم ریلیز کرنا رسک ہے اس لئے جیسے ہی حالات بہتر ہوں تو اپنی فلموں کی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -