پاکستان میں قومی ہیرو ٹیپو سلطان پر پہلی مرتبہ ڈرامہ بنے گا

پاکستان میں قومی ہیرو ٹیپو سلطان پر پہلی مرتبہ ڈرامہ بنے گا

  

لاہور(فلم رپورٹر) قومی ہیرو ٹیپو سلطان کے بارے میں ان کی221 ویں برسی4 مئی کے موقع پر اہم منصوبہ شروع کیا جارہا ہے اٹھارویں صدی سے تعلق رکھنے والا مسلمان کمانڈر تاریخ کی ایک عظیم شخصیت ہے منصوبہ میں بین الاقوامی اور اعلی معیار کا ٹی وی سیریل ایک فلم ادب اور مسلمانوں کی تاریخ کے ہیروز کو اجاگر کرنے والی سر گرمیاں شامل ہیں پراجیکٹ ایسے وقت میں تیار ہوا جب ہماری تاریخ اور دنیا میں ہماری شراکت پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ان سے واقف ہوں منصوبہ کے بانی حیدر علی داؤد خان نے کہا کہ اس منصوبہ کا مقصد مستقبل کے لئے امید جگانا ہے پراجیکٹ مشرقی دنیا کے اس شاندار ماضی کو دکھائے گا جو مغربی دنیا نے کبھی نہیں دکھایا یہ ایسے واقعات اور کردار ہیں جو آنے والی نسلوں کو متاتر کریں گے ہم پر امید اور قومی اہمیت کہ اس منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے کے خواہشمند ہیں اس منصوبہ نے حیدر علی اور ٹیپو سلطان پر ایک اعلی معیار کا ٹی وی سیریل تیار کیا ہے باپ بیٹے کی جوڑی نے سامراجی قوتوں کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوکر شمع حق افروزاں کی اور اس عمل میں آزادی کے حقیقی معنی کو جنم دیا یہ پراجیکٹ پاکستان میں پہلی بار سلور سکرین کا ایسا تجربہ کررہا ہے جو پہلے نہیں ہوا۔

مزید :

کلچر -