گلوکار عاصم اظہر کا گیت 100ملین کلب میں شامل

گلوکار عاصم اظہر کا گیت 100ملین کلب میں شامل

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار عاصم اظہر کے گانے ’جو تْو نہ ملا‘ نے یوٹیوب پر 100 ملین یعنی 10 کروڑ ویوز حاصل کرکے ایک سنگ میل عبور کر لیا۔عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر 10 کروڑ ویوز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے بتایا کہ و ہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چوتھے گلوکار ہیں۔عاصم اظہر نے بتایا کہ اس سے قبل راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے گانے اتنے زیادہ ویوز اپنے نام کرچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -