سلیم البیلاکی دوسری میوزک ویڈیو عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

سلیم البیلاکی دوسری میوزک ویڈیو عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین سلیم البیلاکی دوسری میوزک ویڈیو بطور سنگر ''رانجھنا'' کے نام سے عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اس میوزک وڈیو کے ڈائریکٹر زوہیب رمضان بھٹی ہیں جنہوں نے سلیم البیلا کی پہلی وڈیو”لگ گئے نین“کی ہدایات بھی دی تھیں۔”لگ گئے نین“کو پوری دنیا میں بے حد پسند کیاگیاتھا جسکے بعد اگلے میوزک وڈیو پر کام شروع کیاگیا۔زوہیب رمضان بھٹی کے بے شمار وڈیوز پہلے ہی عوام سے پسندیدگی کی سند لے چکے ہیں۔

رانجھنا میں ماڈل فجر بٹ نے ماڈلنگ کی ہے۔

مزید :

کلچر -