محسن حیدر عباس کا ویڈیو سونگ "جب چھوٹے تھے”عید الفطر پر ریلیز ہوگا

محسن حیدر عباس کا ویڈیو سونگ "جب چھوٹے تھے”عید الفطر پر ریلیز ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار و اداکارمحسن حیدر عباس کا ویڈیو سونگ "جب چھوٹے تھے”عید الفطر پر ریلیز ہوگا جسے انہوں نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے۔ میوزک ڈائریکٹر سمیع خان، ویڈیو ڈائریکٹر اشفاق اور ڈی او پی محسن علی ہیں۔محسن حیدر عباس نے اس بارے میں بتایا کہ یہ ویڈیو سونگ کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران مکمل کیا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا ویڈیو ہے جسے میں نے فیصل آباد میں رہ کر گایا اور اس کا میوزک سمیع خان نے لاہور میں بنایا۔محسن عباس نے بتایا کہ گانے کو آئسولیشن میں رہ کر تیار کیا گیا ہے جسے عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا اور امید ہے کہ اس کو سننے والے ضرور پسند کریں گے بہت محنت سے اس کو تیار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -