کورونا وباء نے عید کی خوشیاں مانند کردی، عبیر سید

کورونا وباء نے عید کی خوشیاں مانند کردی، عبیر سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکار عبیر سید نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کرونا وائرس کی ا س موذی وباء نے سب کی عید کی خوشیاں ماند کردی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عبیر سید کا کہنا تھا کہ خوف کے سائے میں لوگ روزے رکھنے پر مجبور ہوچکے ہیں عبادات مشکل بن چکی ہیں ان حالات سے لگتا ہے کہ عید بھی اس کرونا وائرس کا شکار رہے گی اور لوگ اسی خوف کے سائے میں عید کا دن گزاریں گے۔عبیر سید نے کہاکہ اللہ اس موذی وائرس کو غارت کرے اور ہم سے اس وائرس کو جلد اٹھالے تاکہ خوف سے سہمے ہوئے چہروں پر رونق آئے اور ہم سب عید کی اصل خوشیاں مناسکیں۔عبیر سید نے مذید کہاکہ ماضی میں منائی جانے والی عید اس عید سے بہت مختلف تھیں۔

مزید :

کلچر -