کامیڈی میں حسن عباس سے بہتر کوئی فنکار نہیں،دلیر مہدی

کامیڈی میں حسن عباس سے بہتر کوئی فنکار نہیں،دلیر مہدی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی نے پاکستانی حسن عباس کو بہترین کامیڈین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر اچھی کامیڈی دیکھنے کیلئے حسن عباس سے بہتر کوئی فنکار نہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی نے کہا کہ حسن عباس کی باریک کامیڈی سے اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے جبکہ وہ گائیکی میں بھی اتنے سریلے ہیں کہ جب وہ طفیل نیاز ی کی پیروڈی کرتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے طفیل نیازی خود فن کا مظاہرہ کررہے ہیں پاکستانی عوام لاک ڈاؤن کے دوران حسن عباس کی ویڈیوز کو ضرور دیکھیں اور مجھے امید ہے کہ عوام بھی اس سے محظوظ ہوں گے او ر ان کو مشکل وقت گزارنے کے لئے بہترین موقع مل جائے گا۔

مزید :

کلچر -