اداکارہ سنبل اقبال نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

اداکارہ سنبل اقبال نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز میری شادی کی جھوٹی خبریں پھیلا دی جاتی ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے جب شادی ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔سنبل اقبال نے گزشتہ روز ایک رمضان شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ جب مجھے اپنے لئے کوئی مناسب شخص ملے گا میں شادی کرلوں گی لیکن اس کی فکر لوگوں کو نہیں ہونی چاہیئے۔ میں شادی وقت پر ہی کرنا چاہتی ہوں۔

اس لئے جتنی جلدی مجھے مناسب شخص ملے گا میں شادی کر لوں گی۔

مزید :

کلچر -