پنجاب حکومت مستحق فنکاروں کی مالی امداد کرے گی

پنجاب حکومت مستحق فنکاروں کی مالی امداد کرے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)؎پنجاب حکومت نے مستحق فنکاروں کے لئے مالی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی اور مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مستحق فنکاروں کے لئے مالی امداد کے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پنجاب حکومت کے اس ریلیف پیکج پر اظہار تشکر کیا ہے۔ندیم، خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان، سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سدرہ نورسٹار میکر جرار رضوی آفرین خان سلیم معراج اور نجیبہ بی جی کہاکہ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مستحق فنکاروں کو مشکل سے نجات دے۔

اور اس کرونا وائرس سے ہم سے کو جلد چھٹکارہ ملے۔حکومت کا یہ اقدام انتہائی احسن ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے غریب فنکاروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تھے۔

مزید :

کلچر -