افضل ماہی کا خصوصی گیت”سیلفی“ مکمل،عید پر ریلیزہوگا

افضل ماہی کا خصوصی گیت”سیلفی“ مکمل،عید پر ریلیزہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار افضل ماہی کا عید کا خصوصی ویڈیو سونگ”سیلفی“ مکمل کرلیا گیا۔اس خصوصی گیت کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز زوم میڈیا پروڈکشن نے کی جس کی ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی اس خصوصی گیت کو عید سے قبل اے ایم ریکارڈ اپنے آفیشل چینل اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کرے گا۔اس گانے کی شاعری بابر اورانے لکھی ہے۔ایک ملاقات کے دوران افضل ماہی نے بتایا کہ اس عید پر ان کے دو ویڈیو گیت ریلیز ہورہے ہیں جس کے ڈائریکٹر نوید چوہدری ہیں۔
۔افضل ماہی نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار عید کے اس خصوصی گیت کو بہت سراہیں گے۔

مزید :

کلچر -