بھارتی مسلمان تعصب سے جلد چھٹکارہ پائیں گے،حمزہ علی عباسی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارتی مسلمانوں کے لئے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پْر امید ہیں کہ بھارت مسلم تعصب کی اس لہر سے جلد چھٹکارا پا لے گا۔بھارتی حکومت کی جارحیت کو دیکھتے ہوئے آج ٹوئٹر پر ایک ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں ہیش ٹیگ IndianMuslimsInDanger کا استعمال کیا جارہا ہے اور اِس وقت پاکستان میں یہ ہیش ٹیگ ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں سر فہرست ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں یہ ہیش ٹیگ ٹوئٹر کے نمبر 2 ٹاپ ٹرینڈ پر موجود ہے۔