اداکارہ علیزے شاہ اور نعمان سمیع کی دوستی کے چرچے
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے دو معروف نوجوان فنکاروں علیزے شاہ اور نعمان سمیع کی دوستی کے چرچے ہر طرف ہو رہے ہیں کیونکہ وقت گزرنے ساتھ ساتھ دونوں بہت قریب آتے جارہے ہیں اور اب علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پراداکار نعمان سمیع کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھ دیا ہے۔نعمان سمیع کی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر نعمان سمیع کی سالگرہ کی ایک تصویر شیئر کی۔علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی خوش قسمتی پر یقین نہیں کرسکتی کہ مجھے ا?پ جیسا بہترین دوست ملا۔‘ ’آپ میری زندگی کو ہر دن خاص بناتے ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی کے سب سے پیارے شخص کو سالگرہ مبارک ہو، ا?پ کو زندگی کی تمام خوشیاں نصیب ہوں۔علیزے شاہ کی اِس پوسٹ پر نعمان سمیع نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی میں ا?پ کے ساتھ نے مجھے خوش قسمت بنا دیا ہے۔نعمان سمیع نے لکھا کہ ’کل رات سالگرہ کے حیرت انگیز سرپرائز کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔واضح رہے کہ دونوں فنکار ان دنوں ڈرامہ سیریل "میرا دل میرا دشمن”میں بھی اکٹھے کام کررہے ہیں۔
جس میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے جبکہ علیزے شاہ کا ایک اور سیریل "جو تو چاہے”بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔