عثمان چوہدری”سینڈی مینڈی“ سیزن 2 میں جلوہ گرہونگے

    عثمان چوہدری”سینڈی مینڈی“ سیزن 2 میں جلوہ گرہونگے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار عثمان چوہدری مشہورزمانہ ڈرامہ سیریز”سینڈی مینڈی“ سیزن 2 میں جلوہ گرہوں گے۔ عثمان چوہدری نے بتایاکہ میں نے مشہور سٹ کام ”سینڈی مینڈی“سیزن 2 میں اپنا کام مکمل کروا دیا ہے اس سٹ کام کو بہت جلد LTN ٹی وی پرنشر کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں عثمان چوہدری نے بتایاکہ مجھے منفرد کردار اداکرکے بہت اچھا لگتا ہے اس سٹ کام میں بھی میرا کردار سب سے ہٹ کر اور کافی دلچسپ ہے۔

جو ”سینڈی مینڈی“ کے ناظرین کو بہت پسند آئے گا۔”سینڈی مینڈی“ کے ہدائتکار شاہد اکرم ڈی اوپی راشد عباس جبکہ پروڈیوسر نوید اکبرہیں۔

مزید :

کلچر -