شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہا ں

شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ بننے کے خواہا ں

  

 لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے خواہاں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شعیب اختر سے سوشل میڈیا پر پوچھا گیا کیا آپ بھارتی ٹیم کا بالنگ کوچ بننا پسند کریں گے؟۔ جس کے جواب میں سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ میرے پاس کھیل کا جو تجربہ اور علم ہے میں اس کو دوسروں تک منتقل کرنا چاہتا ہوں اور میرا کام اسے پھیلانا ہے، میں نے اپنے کرئیر میں جو سیکھاوہ دوسروں کو سکھانا چاہتا ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ میں زیادہ جارحانہ رویہ رکھنے اور بات کرنے والے بالرز تیار کروں گا اور ان کی منفرد کارکردگی سے سب لطف اندوز ہوں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا تھا اب میں اسی ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -