میچ فکسنگ، پی سی بی حقیقت جاننے کیلئے اقدامات کرے، عامر سہیل

  میچ فکسنگ، پی سی بی حقیقت جاننے کیلئے اقدامات کرے، عامر سہیل

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی باتیں کی جارہی ہیں مگر عملی طور پر ان کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں ہورہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا فرض ہے کہ وہ اس حوالے سے نوٹس لے اور اس کی تحقیقات کا آغاز کرے تاکہ اس حوالے سے جو سچائی ہے وہ منظر عام پر آسکے سابق کپتان نے مزید کہا کہ ایک دوسرے پر اتنے عرصہ کے بعد الزامات عائد کرنا سمجھ سے باہر ہے عامر سہیل نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی جانب سے آنے والے بیانات کا جائزہ لے اور ان کی تحقیقات کیلئے کرداراداکرے۔

کرے کیوں کہ یہ بہت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے بیانا ت نہ دئیے جائیں اور صرف حقائق پر ہی بات کی جائے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے ایسے قوانین بنانے کی ضرورت ہے جس کے تحت چاہے جو بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -