میڈیا کورونا سے صحت یاب افراد کو بھی دکھائے،کرکٹر محمد حفیظ
لاہور (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سے 6 ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے متعلق بہت ہی دردناک اور بری خبریں دیکھیں اور سنیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرکرکٹر محمد حفیظ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے میڈیا ہاؤسز سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی اور صحت یاب ہوکر پہلے کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، ان پر بھی پروگرامز کئے جائیں۔