شائقین کے بغیر ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد بے مقصد ہوگا،معین خان

شائقین کے بغیر ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد بے مقصد ہوگا،معین خان

  

کراچی (یواین پی)سابق قومی کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ شائقین کے بغیر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد بے مقصد ہوگا۔واضح رہے کہ آسٹریلین وزیر کھیل رچرڈ کولبیک کو یقین ہے کہ کھیل کے تماشائیوں کا انتظام کرنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے حالانکہ انہیں علم ہے کہ شائقین کے ساتھ یا خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانا بہت بڑا فرق ہوگا تاہم معین خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کا خاتمہ ہونے کے بعد بھی میدان آباد ہونے میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے لیکن شائقین کے بغیر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا انعقاد بے لطف ہو کر رہ جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -