انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے کئے معاہدے ختم کردیئے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے کئے معاہدے ختم کردیئے

  

لندن (یواین پی) ای سی بی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایونٹ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے ختم کر دئیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں خط بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ برس بڑے ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا جس میں برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع تھی۔ایونٹ کو دی 100 کا نام دیا گیا تھا۔مردوں اور خواتین کے الگ الگ ٹورنامنٹس میں آٹھ آٹھ ٹیموں پر مشتمل 100 گیندوں کے مقابلے جو 17 جولائی سے شروع ہونا تھیلیکن ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر پہلے ایونٹ کو ملتوی کرتے ہوئے اسے اگلے سال کرانے کا اعلان کیا گیا اور اب کھلاڑیوں کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں یکم جولائی تک کرکٹ کی تمام تر سرگرمیاں مؤخر رہیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -