شائقین کی جانب سے وسیم اکرم، وقاریونس ڈریم فاسٹ بولرز جوڑی قرار   

شائقین کی جانب سے وسیم اکرم، وقاریونس ڈریم فاسٹ بولرز جوڑی قرار   

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ شائقین کی جانب سے وسیم اکرم اور وقار یونس ڈریم  فاسٹ بولرز جوڑی قرار پائے۔پاکستان کرکٹ  بورڈ کی سوشل میڈیا ڈریم پئیرز مہم میں 10لاکھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیم اکرم اور وقار یونس کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔دوسرا نمبر  وسیم اکرم اور محمد آصف کی جوڑی نے پایا جبکہ محمد آصف اور محمد عامر کی جوڑی اس مہم  کی فہرست میں مقبولیت کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آئی۔اس سے پہلے اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی مقبول ترین جوڑیوں کا بھی اعلان سامنے آچکا ہے۔بتایاگیاہے کہپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈریم پیئر مہم جاری ہے جس میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پی سی بی کی سوشل میڈیا پرفاسٹ بولروں کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے۔ ڈریم فاسٹ بولروں کی جوڑی کی مہم میں کرکٹرز اور شائقین نے حصہ لیا۔فاسٹ بولروں کی جوڑی کیلئے 10 لاکھ سے زائد صارفین سوشل میڈیا پر متحرک ہوئے۔وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی پہلے نمبر پر رہی، وسیم اکرم اور محمد آصف کی جوڑی نے دوسرا نمبر حاصل کیا جبکہ محمد آصف اور محمد عامرکی جوڑی مہم میں تیسرے نمبر پر رہی۔فاسٹ بولروں کی جوڑی سے پہلے اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی جوڑیاں بھی سامنے آچکی ہیں۔  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -