واگزار کرائی جانے والی اراضی پر قانون گوئی دفتر بنانے کا فیصلہ

واگزار کرائی جانے والی اراضی پر قانون گوئی دفتر بنانے کا فیصلہ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا بڑا اقدام، واہ گزار ائی جانے والی دو کنال سرکاری اراضی پر قانون گوئی آفس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری دوکنال اراضی محکمہ اینٹی کرپشن اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی نگرانی میں واہ گزار کروائی گئی۔خسرہ نمبر 2111میں آنیوالی دوکنال سرکاری اراضی کا قبضہ تحویل میں لیتے ہوئے قانون گوئی آفس اور پٹوارخانہ بنانے کیلئے عملی اقدام شروع کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی ملعوف کو موقع اراضی کی تحریری رپورٹ اور نقشہ بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے اس اقدام کو بہترین قرار دیدیا گیا، ریونیو سٹاف میں بھی چرچے، حکومتی جائیداوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عندیہ دیدیا۔اگر سرکاری جائیداوں کا اسطرح سے تحفظ کیا جائے تو لینڈ مافیا کی حوصلہ شکنی بھی ہو گی اور سرکار کی جائیدایں بھی حقیقی طور پر محفوظ ہو جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -