ماہ مقدس میں رضائے الٰہی کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے،اشرف بھٹی

ماہ مقدس میں رضائے الٰہی کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کی رضا کے حصول کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔ ذخیرہ اندوزی اور دھوکہ بازی کرنے والے اللہ کو ناراض اور اس کی مخلوق کو تنگ کرتے ہیں۔ غیر ضروری طور پر مہنگائی کرنے والے حرام کاذخیرہ کر رہے ہیں۔ اہل ثروت اور مخیر حضرات مستحقین کو رمضان المبارک کی ساعتوں میں تعاون کریں۔

اللہ کی رضا کے لیے سب کچھ قربان کردینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے حکومت محض اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات پر توجہ دے حکومت نے غریبوں کو فائدہ پہنچانے میں اچھا کردار ادا نہیں کیا۔ کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -