گندم خریداری کا 50فیصد ہدف مکمل کر لیا،محمود جاوید بھٹی

گندم خریداری کا 50فیصد ہدف مکمل کر لیا،محمود جاوید بھٹی

  

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال سے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے جی او آ روڈ پر ملاقات کر کے گندم خریداری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کو بتایا گیا کہ 14لاکھ من خریداری کے ہدف میں 50فیصد سے زائد معیاری خریداری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ اسے پورا کرنے کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سرور شمسی کی قیادت میں فیلڈ فورس دن رات متحرک ہے۔ ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ گندم کی خریداری میں معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یہ سارا عمل شفافیت سے مکمل ہونا چاہیے تاکہ کسانوں کو آئندہ سال بھی گندم کا بہترین بیج مہیا ہوسکے۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی فریضہ ہے جسے ہم نے مل کر ادا کرنا ہے تاکہ عوام کے لئے خوراک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خریداری کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی حاصل کر رہے ہیں او رہمیں ان کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جو وزیر اعلیٰ کی کسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -