480مقامات پرچھاپے: 21گرانفروش پکڑے گئے، ایک لاکھ سے زائد جرمانہ  

  480مقامات پرچھاپے: 21گرانفروش پکڑے گئے، ایک لاکھ سے زائد جرمانہ  

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں 480 انسپکشنز کیں، 77 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی، 01 لاکھ 35 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ21 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 21 گراں فروشوں کو حراست میں لیا گیا اور04 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں اور سختی کریں اور منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کو بھی مانیٹر کیا جائے۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے متحرک ہے۔ ڈی لاہور دانش افضال نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شہر میں گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی و پھلوں کی دکانوں، گروسری شاپس اور سٹوروں پر سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد کروائیں اورجو دکان دار سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اوورچارجنگ پر بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے عسکری 10 میں مختلف سٹورز میں پرائس انسپکشن کی۔اوورچارجنگ پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جبکہ 01 ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے علی سپر سٹور بھٹہ چوک کو بھی 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی اور30 بوتلیں جعلی سینیٹائزر کی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔مجموعی طور پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ آصف نعیم ورک نے اپنے علاقے میں پرائس چیکنگ کی۔31 انسپکشنز کی گئیں،05 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اوورچارجنگ پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -