ایم پی اے حنا پرویز بٹ کے والدین کے کرونا ٹیسٹ منفی

  ایم پی اے حنا پرویز بٹ کے والدین کے کرونا ٹیسٹ منفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ کے والدین لندن سے پاکستان پہنچ گئے،پاکستان پہنچنے پر ان کو دو نجی ہوٹل میں قائم قرنطینہ میں منتقل کیا گیا،جہاں پرویز بٹ اور ان کی اہلیہ کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ روز ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹس موصول ہوئی،پرویز بٹ اور ان کی اہلیہ یاسمین پرویز کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میرے والدین کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

لاک ڈاؤن اور پروزیں معطل ہونے کے باعث میرے والدین لندن میں پھنس گئے تھے۔پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کیلئے دوبارہ فلائٹس آپریشن شروع ہونے کے بعد میرے والدین پاکستان پہنچے،جس پر میں انتظامیہ کی شکرگزار ہوں۔دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس جون لیوا وباء سے محفوظ رکھے۔امین