تاجر فاقوں کا شکار،کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے،فدا حسین

تاجر فاقوں کا شکار،کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے،فدا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فدا حسین نے کہا ہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹا تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا ہے،ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ہفتہ کے مخصوص دنوں میں مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے،ہم بہت مجبور ہو گئے ہیں،گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے،ماہ رمضان میں تاجر طبقہ مساکین کے لئے امداد کی فراہمی کرتا تھا لیکن اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ تاجر خود امداد لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اگر یہی سلسلہ کچھ دن او ر چل گیا تو ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں بعد تاجروں کی خود کشی کی خبریں بھی میڈیا کی ذینت بنیں گی۔