پنجاب یونیورسٹی سٹاف وفد کی رجسٹرار کے ساتھ ملاقات
لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی کے صدر ناصر رحمت، سینئر نائب صدر محمد شاہد، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ظفر گوندل اور ایگزیکٹو ممبر کاشف حمید کی پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، خزانہ دار اور چیف سیکورٹی آفیسر سے ملاقات، ناصر رحمت نے پنجاب یونیورسٹی میں لاک ڈاؤن کے دوران حاضر ہونے والے سٹاف کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے درخواست کی۔ وفد نے مختلف سیکشن میں جاکر سٹاف کو بھی حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔