لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے قابل عمل ایس او پیز بنائے جائیں
لاہور (سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل پاکستان خواجہ اظہر گلشن نے کہا ہے کہ ہم مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے،بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کمپنیاں تاجروں کے میٹر کاٹ رہی ہیں،آن لائن کاروبار کیلئے بنائے گئے ایس او پیزناقابل عمل ہیں، لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے قابل عمل ایس او پیز بنائے جائیں۔
مارکیٹوں میں سینیٹائزر گیٹ لگوانا اور رش کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔