رمضان میں غریب بہن بھائیوں کاپہلے سے زیادہ خیال رکھا جائے
لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک جتنا ہو سکے غریبوں و مسکینوں اور یتیموں کی مدد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہینہ کو صبر کا مہینہ کہا جاتا ہے اور صبر کا ثواب جنت بتایا گیا ہے۔ یہ ہمدردی و غمخواری کا مہینہ ہے اس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ روزہ عملی شکر کی بہترین مثال ہے۔
دن بھر بھوک و پیاس سے اللہ کی نعمتوں کا انسان خلوصِ دل سے اعتراف کرتا ہے۔