چھوٹی صنعتوں کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں
لاہور (سٹی رپورٹر) سیکرٹری جنرل سارک چیمبر بانی لاہور چیمبر اور چھوٹی صنعتوں کے قومی ماہر ایمبیسڈر رحمت اللہ جان جاوید نے کہا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔کرونا ایک عالمی وباء ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ یقینی ہے اس مصیبت کو مل کر اور باہمی مشاورت سے حل کرنا ہو گا،اگر 150ارب روپے مستحق لوگوں تک نہ پہنچے تو مزید مسائل بڑھیں گے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو رقوم کی ادائیگی کے لئے شفافیت کا پہلو اپناناہو گا۔
جس کے لئے صوبائی سطح پر بنکوں کی ٹاسک فورس بنائی جائے۔
جس میں تجاری تنظیموں اور چیمبرز کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران اپنی صدارت میں انڈسٹریل ٹاسک فورس کا اعلان کریں،حکومتی اراکین ازخود چیمبرز اور تاجرتنظیموں میں جاکر معاملات کا جائزہ لیں انشاء اللہ پاکستان ان تمام مشکلات سے نکل آئے گا۔