ثانیہ کامران پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صوبائی صدر،روبینہ شاہین جنرل سیکرٹری مقرر
لاہور(نمائند خصوصی) تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اور مرکزی صدر وومن ونگ ڈاکٹر نوشین حامدمعراج کی مشاورت سے مرکزی جنرل سیکرٹری وومن و سینٹر سیمی ایزدی نے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی وومن ونگ کی عہدیداران کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین مقرر۔ صدر وومن ونگ سنٹرل پنجاب ثانیہ کامران نے کہاکہ تحریک انصاف میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں خواتین کے حقوق پر سب سے پہلے آواز بلند کی۔
، پاکستان میں نوجوان قیادت ہی ملکی ترقی و تعمیر اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔