حکومت مزدور طبقہ کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف دے،وقاص منشا پرنس

حکومت مزدور طبقہ کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف دے،وقاص منشا پرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)یوم مئی گذر گیا ہے اور ابھی تک مزدوروں کے حوالے سے کوئی پالیسی عمل میں نہیں لائی گئی۔مزدور طبقہ کورونا وائرس کے باعث مر رہا ہے انہیں جلد از جلد ریلیف دیا جائے یہ بات پیپلز پارٹی کے رہنماء وقاص منشاء پرنس نے گزشتہ روز کہی انہوں نے کہا کہ مہلک مرض کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ مزدور طبقہ ہے جو روزانہ کی اجرت پر کام کر کے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا آج دو ماہ کا عرصہ ہونے والا ہے یہ مزدور طبقہ بے رو زگار،بے یار و مدد گار ہے۔

ان کا کوئی پر سان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوتا اس وقت تک مزدور طبقہ کو ہنگامی بنیادوں پر جلد از جلد ریلیف دیا جائے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس نے مزدوروں کی بہتری کے لئے دن رات کام کیا اور مزدور طبقہ کو اپنے سینے سے لگایا۔بھٹو شہید نے پارٹی کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر صرف اور صرف مزدور کی بات کی ان کے بعد ان کی بیٹی بی بی شہید،ان کے شوہر آصف علی زرداری اور آج بھٹو کی شکل میں موجود بلاول بھٹو اس مشن پر عمل پیرا ہے۔