شہباز شریف کو کسی صور ت این آر او نہیں ملے گا،ساجدہ کھرل

شہباز شریف کو کسی صور ت این آر او نہیں ملے گا،ساجدہ کھرل

  

لاہور(پ ر) پنجاب حکومت کی ترجمان ساجدہ کھرل نے کہاہے کہ شہباز شریف کو کسی صور ت این آر او نہیں ملے گا،نیب میں پیش ہو نے میں شہباز کو کیا قباحت ہے وہ تو کہتے ہیں کہ میں نے دھیلے کی کر پشن نہیں کی،ملکی خدمت کاجذبہ لے کر لند ن سے وطن واپس آ نے پر ”شو باز“ کی سیا ست ہچکو لے کھا رہی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شہباز شریف وطن واپس آ کر بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

اب انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرو۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پا ر ٹی کی قیاد ت اس بات کو ذہن نشین کر لے کہ اب ان کی سیا ست ملک سے ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے اب ان کامستقبل ایوان اقتدار نہیں جیل ہے۔انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی اور آ صف زرداری فیملی کچھ بھی کرلے ان سے ملک کی لو ٹی گئی پا ئی پا ئی کا حسا ب ہر صور ت لیاجائے گا۔ اور انہیں لو ٹی دو لت واپس کرنا پڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -