حکومت صنعتیں اور کاروبارمرحلہ وار کھولے گی،سعدیہ سہیل

حکومت صنعتیں اور کاروبارمرحلہ وار کھولے گی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا کی وجہ سے بند صنعتیں اور کاروبار مرحلہ وار کھولنے کے لئے قواعد و ضوابط تیار کر لئے ہیں اور وفاقی حکومت کی مشاورت کے بعد ان قواعد و ضوابط کے مطابق بند صنعتیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاو ¿ن متعارف کروایا تاکہ کم سے کم لوگ متاثر ہوں اور وباء سے بھی نمٹا جا سکے ملک کو معاشی طور پر بہت نقصان ہوا اور ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی بے روزگاری کا بھی خدشہ ہے۔ حکومت مرض کا احساس بھی رکھتی اور یہ بھی چاہتی ہے کہ کاروبار چلے انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر قومی جذبے سے عمل کریں حکومت شہریوں کو نظم و ضبط کا پابند بنانے کے لئے انتظامی اقدامات پر عمل درآمد کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -