کسانوں کی سید فخر اما م کے ساتھ ملاقات،سبسڈی کی رقم بروقت دینے کا مطالبہ

کسانوں کی سید فخر اما م کے ساتھ ملاقات،سبسڈی کی رقم بروقت دینے کا مطالبہ

  

لاہور(پ ر) سید فخر امام وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سے کسان رہنماؤں نے ملا قات کی۔ انہیں وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور فصلات کی مو جو دہ صو رتحال اور ابتری کے با رے میں آ گاہ کیا۔ فصل کپاس کے ریٹ اور کاشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ کسان رہنما ؤں نے آ گاہ کیا کہ کپاس کی فصل کی کاشت ہر سال کم ہو رہی ہے۔ کسا نوں کا مو سمیا تی تبدیلیوں سے مقا بلہ سخت ہو رہا اور انہیں مہنگی کھادو جعلی زرعی ادویات سے بھی استحصال کا سامنا ہے۔کھاد کی کی سبسڈی کی رقم کسانوں کو بروقت دینے کی درخواست بھی کی گئی۔ وفا قی وزیر فوڈ سیکو رٹی سے ملا قات میں چیئرمین آل پاکستان کسان فاونڈیشن سید محمود الحق بخاری،خالد محمود کھوکھر صدر پاکستان کسان اتحاد،سید مظہر الحق بخاری سرپرست آل پاکستان کسان فاونڈیشن اور چودھری ساجد پرویز مرکزی جنرل سیکرٹری آ ل پاکستان کسان فاونڈیشن نے ملاقات کی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -