ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام غریبوں میں راشن کی تقسیم جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن بیگز کی تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم فیلڈ میں متحر ک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے لدھر کے مکینوں میں راشن بیگز تقسیم کیئے اور 100 کے قریب راشن بیگز کی تقسیم کو یقینی بنایا۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر راشن بیگز تقسیم کئے جا رہے ہیں۔