وزیر اعظم کا احسا س پروگرام مدد گار ثابت نہ ہو سکا،عزیز الرحمن چن

وزیر اعظم کا احسا س پروگرام مدد گار ثابت نہ ہو سکا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا احساس پروگرام بھی مدد گار ثابت نہیں ہو سکا، کورونا وائرس کے سبب فیکٹریاں اور کاروبا ر بند ہونے کے باعث محدود ذرائع آمدن رکھنے والوں کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثرہوگیا۔

، غریب آدمی کو رمضان المبارک میں ہوشربا مہنگائی نے مزید پریشانی سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو لاک ڈاؤن کے باعث ذرائع آمدن ختم ہونے پر گھر چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ وزیر اعظم کا احساس پروگرام بھی کوئی مددگار ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن سے پہلے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی، سرکاری و نجی اداروں اور صنعتوں و فیکٹریوں کے بند ہونے سے ورک چارج اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے لاکھوں افرادبے روزگار ہو گئے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -