کورونا پر سیاست کرنے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے،انصرمجید

کورونا پر سیاست کرنے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے،انصرمجید

  

لاہور(خبر نگار) وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہاہے کہ کوروناوائرس پرسیاست اورمنفی ایجنڈے پرکام کرنے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے۔تاریخ مشکل کی گھڑی میں ذاتی سیاست چمکانے والوں کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔ ووٹ کوعزت کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت سے ملتی ہے۔آج اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصر مجید خان نے مزیدکہا کہ شریف خاندان کی سیاست ان کی منافقت کے ساتھ دفن ہوجائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال میں عوامی حق میں فیصلے کئے۔ پنجاب میں منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداربے روزگارہونے والے مزدوروں اوردیہاڑی دارطبقے کے ریلیف پیکج کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

 انصرمجیدخان نے کہاکہ ہمیں ذاتی اختلافات سے بالاترہوکرعوامی خدمت کرنی جہے۔ اپوزیشن جماعتوں کاکوروناوائرس پرسیاست کرناسمجھ سے بالاترہے۔ سستی اورجھوٹی شہرت کمانے والوں کی حکومت کوکمزورکرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -