حکومت کے انتقامی رویہ نے قوم کو انتشار کا شکار کر دیا،زبیر ظہیر
لاہور(پ ر)13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست علامہ زبیر احمد ظہیر امیر مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی جے یوآئی کے رہنما حافظ حسین احمد ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیر مولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)مسلم لیگ علماؤمشائخ ونگ کے چیئرمین پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری و دیگر نے نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومتی انتقامی رویہ نے قوم کو انتشار کا شکارکردیااورحکومت ہرسطح پرقومی اتفاق رائے پید اکرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی اس سے بڑی اورناکامی کیاہوسکتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیراورکروناجیسے اہم قومی اشوزپربھی قوم کومتحدنہیں کرسکی ۔