دھرنے میں شریک نرسنگ سٹافکے ساتھ بدتمیزی قابل مذمت ہے،ارشد بٹ

دھرنے میں شریک نرسنگ سٹافکے ساتھ بدتمیزی قابل مذمت ہے،ارشد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کااجلاس،گرینڈ ہیلتھ الائنس کے 16 روزہ دھرنے اور کامیاب مذاکرات کے بارے امور زیر بحث لائے گئے۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمدارشد بٹ نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر کی جانب سے دھرنے میں شریک نرسنگ سٹاف پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کے لئے احتجاج یا دھرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف محکمہ صحت میں ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور دھرنے میں شریک نرسنگ سٹاف کے بارے میں غلیظ سوچ رکھنے والے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کروائیں گے۔اس کے لئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر اجلاس کے تمام شرکاء نے اس بات کی حمایت کی کہ دھرنے میں شریک نرسنگ سٹاف کے بارے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے وزیر صحت، محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سمیت ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔