فنکاروں کیلئے پیکیج کی منظوری سیاسی شعبدہ بازی ہے،عظمیٰ بخاری

فنکاروں کیلئے پیکیج کی منظوری سیاسی شعبدہ بازی ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے مستحق فنکاروں کیلئے پیکج کی منظوری دینا سیاسی شبدہ بازی ہے۔مالی سال 2019-20کے بجٹ میں مستحق فنکاروں کیلئے رقم پہلے سے مختص ہے۔رواں سال پنجاب حکومت نے صرف چند ایک فنکاروں کو اس فنڈ سے امدادی رقم کے چیک دیے۔ شکر ہے دو ماہ بعد پنجاب حکومت مستحق فنکاروں کا بھی خیال آگیا۔

شہبازشریف حکومت نے پہلی مرتبہ آٹسٹ سپورٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا۔شہبازشریف حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کیلئے 8کروڑ کی رقم مختص کی۔شہبازشریف حکومت نے پانچ سال مسلسل ہر ماہ مستحق فنکاروں کو بیس بیس ہزار کے امدادی چیک دیے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا بزدار حکومت کی نالائقی کی وجہ سے پہلے سال آٹسٹ سپورٹ فنڈ کے 8کروڑ لیپس ہوئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -