بھارت، کورونا کو کنٹرول، سرکاری ایجنسیاں ڈرون کا استعمال کر سکیں گی

بھارت، کورونا کو کنٹرول، سرکاری ایجنسیاں ڈرون کا استعمال کر سکیں گی

  

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی حکومت نے کرونا وائرس انفیکشن کے سلسلے میں کنٹرول اور نگرانی کے لئے سرکاری ایجنسیوں کو ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ شہری پرواز کی ڈائرکٹوریٹ نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسیوں کو اس رعایت کا فائدہ اٹھانے کے لئے ویب سائٹ Degitalsky.dgca.jov.in پر درخواست دینی ہوگی۔ یہ رعایت صرف ہوائی نگرانی، فوٹوگرافی اور پبلک اعلانات تک ہی محدود رہے گی جبکہ دیگر سبھی مقاصد کے لئے کووڈ۔19 سے متعلق یا دیگر عام پروسس کے تحت درخواست دینی ہوگی۔ سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ صرف بیٹری سے چلنے والے ”روٹری ونگ“ڈرونز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈروننز کے محفوظ چلانے کی ذمہ داری استعمال کرنے والی سرکاری ایجنسیوں کی ہوگی، انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے جان ومال کو خطرہ نہ ہو۔ انہیں آپریٹنگ کے 7 دنوں کے اندر ڈیجیٹل سکائی پلیٹ فارم پر پرواز کی تفصیلات دینا ہوں گی جبکہ کسی حادثہ کی صورت میں فوری ڈی جی سی اے اور وزارت شہری پرواز کو اطلاع دینی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -