چین کا دوبارہ کھلنا دوسری معیشتوں کیلئے ایک فا ئدہ مند سبق ہے،معاشی ماہر

  چین کا دوبارہ کھلنا دوسری معیشتوں کیلئے ایک فا ئدہ مند سبق ہے،معاشی ماہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیویارک(شِنہوا)گولڈمین ساچس کے ایک معاشی ماہر نے کہاہے کہ نوول کروناوائرس کی وبا ء کے بعد چین کا دوبارہ کھلنا دیگر معیشتوں کیلئے کچھ فائدہ مند سبق ہے۔سرمایہ کاری کیلئے دنیا کی بڑی بینکنگ کمپنی میں چیف ایشیا ماہر معاشیات اینڈریو ٹلٹون نے سی این بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ چین نے ووہان میں گزشتہ ماہ اس وقت لاک ڈان کے اقدامات ختم کرنا شروع کردیئے تھے جبکہ کئی ممالک میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی تھی۔ لیکن چین کے اب تک کے تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ خدمات کے شعبے سے پہلے ہی صنعتی شعبہ بحال ہوجائے گا جبکہ شعبہ سیاحت جیسے دیگر شعبوں کو اپنی سرگرمیاں بحال کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ٹلٹون نے کہاکہ چین میں پالیسی ساز تھیٹرز اور جمز جیسے کاروبار دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے میں محتاط ہیں۔معیشت دان نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ ملک میں معمول کی صورتحال واپس لانے کیلئے ابھی کچھ راستہ طے کرنا درکار ہے جبکہ دیگر ممالک میں 2021تک ایسا نہیں ہوسکتا۔

مزید :

علاقائی -